موگرینی:ایران اور یورپ نے ایٹمی معاہدے کو مکمل طور پر نافذ کردیا ہے


موگرینی:ایران اور یورپ نے ایٹمی معاہدے کو مکمل طور پر نافذ کردیا ہے

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے کہا ہے کہ یورپ اور ایران کی طرف سےایٹمی معاہدے کو مکمل طور پر لاگو کر دیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ ایران اور یورپ نے ایٹمی معاہدے کو مکمل طور پر لاگو کیا ہے۔

فیڈریکا موگرینی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم نے ایٹمی معاہدے کو نافذ کیا ہے۔ ایران اور یورپ مکمل طور اس معاہدے کی پاسداری کر رہے ہیں تاہم ابھی کچھ معمولی مسائل ہیں جن پر دونوں جانب سے قابو پایا جا سکتا ہے۔

موگرینی نے کہا: جہاں تک بینکاری کے مسائل کا تعلق ہے، ہم اور خاص طور پر میں خود ذاتی طور پر یورپی بینکوں کے ایران جانے اور ترقیاتی منصوبوں میں شرکت کرنے کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران ایران اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی حجم میں ناقابل یقین اضافہ دیکھا گیا جس کی وجہ سے ہماری امیدیں اور بڑھ گئی ہیں۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے مزید کہا کہ "میں جانتی ہوں کہ یہ خبر ایران کے علاوہ ہر جگہ شائع ہو چکی ہے جو کہ خود یورپی یونین کے مفاد میں بھی ہے۔ تجارتی شعبے کے ساتھ ساتھ علمی، تحقیقی، سائنسی، ٹیکنالوجی، ثقافت اور توانائی کے تبادلات میں بھی اضافہ کرنے کی مزید کوشش کریں گے۔

موگرینی نے مزید کہا کہ ایران اور یورپ کے مابین تعاون کے لئےکئی چینلز کھولے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چینلز کو آہستہ آہستہ اور بغیر کسی وقفے کے کھولیں گے اور اپنے تعاون کو مطلوبہ حد تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ بینکاری نظام میں تعاون کو یقینی بنانے میں پر امید ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری