دنیا بھر میں آج غربت کے خاتمے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے


دنیا بھر میں آج غربت کے خاتمے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

اس دن دنیا بھر میں غربت، محرومی اور عدم مساوات کے خاتمے، غریب عوام کی حالت زار اور ان کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے سیمیناراور خصوصی پروگرامز منعقد کئے جاتے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، یہ دن منانے کا مقصد غربت کے خاتمے کی کوشش اور خط غربت کے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کا معیار زندگی بلند کرنا ہے۔

دنیا بھر میں غربت کے خاتمے کی کوششوں کے باوجود آج بھی دنیا میں غریب افراد کی تعداد دو ارب سے زائد ہے جن کی یومیہ آمدنی دو ڈالر سے بھی کم ہے۔

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی 60 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے۔

جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش میں غربت کی شرح بالترتیب 68 اور 66 فیصد ہے۔

ماہرین کے مطابق، دنیا میں بے روزگاری ، مہنگائی اور ناخواندگی سب سے بڑے مسائل ہیں۔

دوسری جانب اثاثوں کی غیرمساوی تقسیم کو بھی غربت کی بنیادی وجہ تصور کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا میں 1993 سے غربت کے خاتمے کا عالمی روز منایا جا رہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری