مقبوضہ کشمیر میں یوم استقلال/ کارروائیاں، پابندیاں، گرفتاریاں


مقبوضہ کشمیر میں یوم استقلال/ کارروائیاں، پابندیاں، گرفتاریاں

مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ روز بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف کشمیری یوم استقلال منایا گیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، مقبوضہ کشمیر میں یوم استقلال کی آزادی مارچ میں شریک حریت رہنما میر واعظ کو پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ اور سید علی گیلانی کو ان کی رہائش گاہ پر نظربند کردیا گیا۔

2 روز قبل گرفتار کیے جانے والے حریت رہنما یاسین ملک کو بھی سینٹرل جیل بھیج دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حریت رہنما یاسین ملک کو 115 روز کی حراست کے بعد 29 اکتوبر کو رہا کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں استقلال مارچ کے لیے نکلنے والے مظاہرین پر بھارتی فوج کی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت نے مسلسل 18 ویں جمعہ کو بھی سری نگر کی جامع مسجد میں کشمیریوں کو نماز ادا نہ کرنے دی۔

دوسری جانب کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کے پاوا شیل سے ایک کشمیری لڑکی شہید ہوگئی ہے۔

اس طرح مقبوضہ وادی میں فقط 4 ماہ کے دوران پرتشدد کاروائیوں کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں کی تعداد 113 ہوگئی ہے، جبکہ ہزاروں شہری زخمی ہو چکے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری