رہبرمعظم کا زلزلے سے متاثرہ افراد کے لئے فوری امداد رسانی کا حکم


رہبرمعظم کا زلزلے سے متاثرہ افراد کے لئے فوری امداد رسانی کا حکم

امام خامنہ ای نے اسلامی جمہوری ایران کے صوبہ کرمانشاہ میں زلزلے کے سبب ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو فوری طور پر زلزلہ زدگان کی امداد رسانی کی تاکید کی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امام خامنہ ای نے صوبہ کرمانشاہ میں زلزلے کی وجہ سے جانی اور مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  متعقلہ حکام کو حکم دیا ہے کہ وہ فوری طور پر زلزلہ زدگان کیلئے امداد پہنچائے۔

رہبرمعظم نے اسلامی جمہوری ایران کی مسلح افواج، سپاہ پاسداران اور بسیج سمیت تمام سرکاری اداروں کے مسئولین سے کہا ہے کہ زلزلے میں مصیبت زدہ اور ملبے تلے دبے افراد کی مدد کےلئے فوری طوری پر اقدامات کئے جائیں۔

امام خامنہ ای نے مزید کہا: "میں دل کی گہرائیوں سے تمام مصبیت زدگان خاص کر حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں کی خدمت میں تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالی سے مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کرتا ہوں۔"

سپریم لیڈر نے قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ  ہر کوئی اپنی استطاعت اور توان کے مطابق زلزلہ زدگان کی مدد کے لئے کوشش کرے۔

واضح رہے کہ یران اور عراق میں شدید زلزلے کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اب تک 200 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ سولہ سو سے زائد افراد زخمی ہیں۔

ایران، عراق سرحدی علاقے میں آنے والے7 اعشاریہ 2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے مشرق وسطٰی کے کئی ممالک میں محسوس کئے گئے، جبکہ شدید آفٹر شاکس کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں خوف ہراس برقرار ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری