پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے امداد کی پیشکش پر ظریف کا اظہار تشکر


پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے امداد کی پیشکش پر ظریف کا اظہار تشکر

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے صوبہ کرمانشاہ میں آنے والے زلزلے پر گہرے دکھ کے اظہار اور مالی امداد کی پیشکش پر شکریہ ادا کیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے صوبہ کرمانشاہ میں آنے والے زلزلے پر گہرے دکھ اور مالی امداد کی پیشکش پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالات کنٹرول میں ہیں، جب ضرورت پڑے گی تو بتائیں گے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے وسائل کے ذریعے تمام مشکلات پر قابو پا رہے ہیں، میں ان تمام ممالک کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمدردی کا اظہار کیا اور مالی امداد کی پیشکش کی۔

واضح رہے کہ پاکستان، برطانیہ، افغانستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک نے عراق اور ایران کے سرحدی علاقوں میں تباہ کن زلزلہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امداد کی پیشکش کی ہے۔

وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ روز زلزلہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایران کیلئے فوری امداد بھیجنے کا اعلان کیا تھا جبکہ آج وزیراعظم کے معاون خصوصی مصدق ملک نے کہا کہ ایران، عراق زلزلہ پر امدادی سامان بھجوانے کی ہدایت کردی ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری