یمن کے صوبہ صعدہ پر سعودی اتحادی افواج کی شدید بمباری/ ممنوعہ بموں کو بے دریغ استعمال


یمن کے صوبہ صعدہ پر سعودی اتحادی افواج کی شدید بمباری/ ممنوعہ بموں کو بے دریغ استعمال

ذرائع کے مطابق سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے صوبہ صعدہ پر ممنوعہ بموں کا بے دریغ استعمال کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے مختلف صوبوں پر سعودی عرب کے خونخوار بادشاہ شاہ سلمان کی وحشیانہ جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ پر کلسٹر بموں سے حملہ کیا ہے۔

العالم نیوز نے خبر دی ہے یمن کے مختلف صوبوں پر سعودی اتحادی افواج  کی وحشیانہ جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے اتحادی فوج کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ صعدہ پر کلسٹر بم گرائے ہیں۔

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب یمن میں فضائی حملے کے دوران کلسٹر بموں کا استعمال کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے اس سے قبل بھی کئی مرتبہ نہتے یمنی مسلمانوں پر بے دریغ ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔

خیال رہے کہ کلسٹر بموں میں شامل دھماکہ خیز مواد کے حامل اجزا، ایک بڑے علاقے میں پھیل جاتے ہیں اور اکثر اوقات وہ پھٹ نہیں پاتے، بعد میں بارودی سرنگ میں تبدیل ہو جاتے ہیں جو سرانجام جنگ کے بعد بھی عام شہریوں کے لئے جان لیوا ثابت ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ آل سعود کے اتحادی فوج کےحملوں میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں اس کے باوجود یمن پر نہ ختم ہونے والا ظلم کا سلسلہ جاری ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری