این اے 245 سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی مسترد


این اے 245 سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی مسترد

این اے 245 سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ریٹرننگ آفس میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کی سماعت ہوئی، فاروق ستار کی جانب سے ان کے وکیل پیش ہوئے۔

ریٹرننگ آفس نے متحدہ پاکستان کے رہنما کے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فاروق ستار دو مقدمات میں مفرور ہیں اور انہوں نے کاغذات نامزدگی میں مقدمات کا ذکر نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ فاروق ستار پر لاوڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت دو مقدمات سولجر بازار تھانہ میں درج ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری