عالمی ادارے کا پاکستانی صحافیوں کے اغوا پر اظہار تشویش


عالمی ادارے کا پاکستانی صحافیوں کے اغوا پر اظہار تشویش

آزادی صحافت کے لیے کام کرنے والے عالمی ادارے انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ نے پاکستان میں صحافیوں کے اغوا اور چینلز کی بندش کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صحافتی آزادی کا تحفظ یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر باربرا کی جانب سے قائم مقام وزیر اعظم پاکستان ، چیف جسٹس ، چیف الیکشن کمشنر ، سینیٹ کے چیئرمین ،قائد حزب اختلاف اور سیاسی قیادت کو خطوط لکھے گئے ہیں۔

خطوط میں حالیہ عرصے میں صحافیوں کے اغوا کے واقعات اور میڈیا اداروں کی بندش سے متعلق خبروں کے نشاندہی کی گئی ہے۔

عام انتخابات سے قبل ایسے اقدامات کو آزادی صحافت اور جمہوری اقدار کے منافی قرار دیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ میڈیا پر قدغن سے معلومات تک رسائی کے لوگوں کے بنیادی حق کی بھی نفی ہورہی ہے۔

خط میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ملک میں آزادی صحافت کے لئے ماحول ساز گار بنایا جائے ۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری