رانا ثناء اللہ کا چوہدری نثار کو جواب؛ انگلی اٹھائیں گے تو انگلیوں کا رخ انکی طرف بھی ہوگا


رانا ثناء اللہ کا چوہدری نثار کو جواب؛ انگلی اٹھائیں گے تو انگلیوں کا رخ انکی طرف بھی ہوگا

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا چوہدری نثار کے بیان پر ردعمل میں کہنا تھا کہ چوہدری نثار دوسرے کی طرف انگلی اٹھائیں گے تو چار انگلیوں کا رخ ان کی طرف بھی ہوگا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران رانا ثنااللہ نے چوہدری نثار کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار کو اس سے پہلے اس طرح سےنہیں دیکھا، ان کے لہجے میں تلخی تھی اور جو گفتگو انہوں نے کی وہ ان کے شایان شان نہیں۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کا نوازشریف سے پرانا ساتھ رہا، انہیں چاہیےکہ وہ اس ساتھ کے باقی نہ رہنے پر اسے خوبصورت موڑ پر ہی ختم کریں، قرض اتارنے والی بات یا جتانے والی بات سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، اگر آپ دوسرے کی طرف انگلی اٹھائیں گے تو چار انگلیوں کا رخ آپ کی طرف ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ نوازشریف ہرقیمت پر وطن واپس آئیں گے اور عام انتخابات پوری قوم کو لیڈ کریں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری