مشرقی افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے مزید 23 اہلکاروں کی طالبان میں شمولیت


مشرقی افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے مزید 23 اہلکاروں کی طالبان میں شمولیت

صوبہ غزنی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک مقامی پولیس کمانڈر نے 23سپاہیوں کے ہمراہ طالبان میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جنوب مشرقی افغانستان کے صوبہ غزنی کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ایک پولیس کمانڈر نے کابل حکام سے غداری کرتے ہوئے 23 سپاہیوں اور ہتھیار سمیت طالبان میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیاہے۔

طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان کے مسلح افراد نے غزنی کے 4 اہم چک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا ہے اور افغان پولیس کے 23 اہلکار ہتھیار سمیت طالبان سے جاملے ہیں۔

خیال رہے کہ ابھی تک افغان حکام نے سیکیورٹی فورسز کے طالبان میں شمولیت پر کسی قسم کا کوئی رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ 14 جون کو صوبہ فراہ کے «پرچمن» نامی علاقے میں پولیس کے 60 اہلکاروں نے ہتھیار سمیت طالبان میں شامل ہو کر افغان سیکیورٹی فورسز کے خلاف جنگ کا اعلان کیا تھا۔

یادرہے کہ اس سے قبل بھی عوامی فورسز کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے اپنے تمام مسلح افراد سمیت طالبان کی صفوں میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔

افغان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے حکومت کے ساتھ بغاوت اور غداری کابل حکام کے لئے نہایت سنگین مسئلہ ہے، گزشتہ سال ایک ہزار سے زائد سیکیورٹی فورسز کے اہلکار طالبان سے جاملے تھے جن میں سے اکثر کا تعلق صوبہ ہلمند اور ارزگان سے تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری