ریاض-کابل فضائی کوریڈور؛ سعودیہ کی داعش کو افغانستان منتقل کرنے کی خطرناک منصوبہ بندی

ریاض-کابل فضائی کوریڈور؛ سعودیہ کی داعش کو افغانستان منتقل کرنے کی خطرناک منصوبہ بندی

ایک ایسی حالت میں کابل اور ریاض کے درمیان فضائی کوریڈور قائم کرنے پر اتفاق ہوا ہے کہ افغانستان میں داعشی دہشت گردوں کی کارروائیوں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کابل اور ریاض کے درمیان فضائی کوریڈر قائم کرنے پر اتفاق کے بعد داعشی دہشتگردوں کی وسیع پیمانے پر افغانستان منتقل کئے جانے کے خدشات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اشرف غنی کے مشیر «سمیر رسا» کا کہنا ہے کہ کابل اور ریاض کے درمیان بہت جلد فضائی کوریڈور قائم کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور افغانستان کے درمیان فضائی کوریڈور کا آغاز آئندہ ہفتے کو ہوگا۔

واضح رہے کہ شام اور عراق میں داعش کی ذلت آمیز شکست کے بعد امریکا اور اسرائیل سمیت بعض عرب ممالک ان دہشتگردوں کو افغانستان منتقل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور امریکا داعشی دہشت گردوں کو افغانستان منتقل کرکے اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

سعودی عرب اور امریکا داعشی دہشت گردوں کے ذریعے خطے کو جنگ کی آگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں تاکہ ایران، پاکستان، روس اور چین کے لئے خطے میں موجود مشکلات میں مزید اضافہ ہو۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری