متحدہ اپوزیشن کے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب


متحدہ اپوزیشن کے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب

لاہور: متحدہ اپوزیشن کے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے۔ اب اگلا مرحلہ ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اسپیکر رانا اقبال کی زیرصدارت نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔

نو منتخب اراکین نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے کریں گے۔

پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ کے مکمل ہونے کے بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا جس کے بعد نومنتخب اسپیکراور ڈپٹی اسپیکر آج ہی حلف اٹھائیں گے۔

اسپیکرپنجاب کے عہدے کے لیے پی ٹی آئی اور ان کے اتحادیوں کی جانب سے چوہدری پرویز الہیٰ اور مسلم لیگ ن کی جانب سے چوہدری محمد اقبال امیدوار ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لیے تحریک انصاف کے سردار دوست محمد لغاری اور مسلم لیگ ن کے محمد وارث شاد کے درمیان مقابلہ ہے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی نے پنجاب اسمبلی میں اسپیکراورڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں کسی کو بھی ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کے نئے ایوان میں پی ٹی آئی ارکان کی تعداد 175، مسلم لیگ ق کی 10 جبکہ مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد 162 اور پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 10 ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان 371 اراکین پرمشتمل ہے، عام انتخابات میں 360 ارکان منتخب ہوکر ایوان میں پہنچے ہیں جبکہ 11 نشتیں تاحال خالی ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری