نئے پاکستان کی تعمیر کی جدوجہد میں سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، عثمان بزدار


نئے پاکستان کی تعمیر کی جدوجہد میں سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ حقیقی تبدیلی کے لیے تعلیم، صحت، سیاحت میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا وژن پرامن، خوشحال، ترقی یافتہ پاکستان ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب وزیراعظم عمران خان کے نئے پاکستان میں لیڈ لے گا، وزیر اعظم کے 100 روزہ پلان پرتیزی سے پیشرفت جاری ہے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ہرشعبہ زندگی میں شفافیت، قانون کی حکمرانی قائم کرنا مشن ہے، نئے پاکستان کی تعمیر کی جدوجہد میں سب کوکردارادا کرنا ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حقیقی تبدیلی کے لیے تعلیم، صحت، سیاحت میں اصلاحات لائی جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام کونچلی سطح پر منتقل کرنے کے لیے کام مکمل کر لیا گیا ہے، نئے بلدیاتی نظام میں عوام با اختیار ہوں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری