امریکا کا بھارت پر ایف-16 خریدنے کیلئے دباؤ


امریکا کا بھارت پر ایف-16 خریدنے کیلئے دباؤ

امریکا نے بھارت کو روس سے ایس-400 میزائل نظام کی خریداری کے نتیجے میں پیش آنے والی پابندیوں سے بچنے کے لیے ان سے ایف-16 طیارے خریدنے پر دباؤ بڑھانا شروع کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بھارت کا روس سے ایس-400 میزائل دفاعی نظام خریدنے کے معاہدے پر دستخط پر واشنگٹن نے نئی دہلی کو غیررسمی طور پر آگاہ کردیا ہے کہ اگر بھارت، امریکا سے ایف-16 طیارے خریدنے کی یقین دہانی کرا دیتا ہے تو وہ کاؤنٹرامریکا ایڈورزریز تھرو سینگزشن ایکٹ (سی اے اے ٹی ایس اے) کے تحت لگنے والی پابندیوں سے بچ سکتا ہے’۔

بھارتی وزیردفاع نرمالا سیتھارام اور امریکی ہم منصب جیمز ممیٹس کے درمیان سنگاپور میں 19 اکتوبر کو ہونے والی ملاقات کے حوالے سے دیگر اخبارات نے بھی اسی سے ملتی جلتی رپورٹس شائع کی ہیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی ایک ایسے طیارے کو خریدنے میں دلچسپی نہیں ہے جو پاکستان میں پہلے سے ہی زیر استعمال ہے اور تاحال اس حوالے سے یقین دہانی کرانے سے انکار کردیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے جیسے ہی روس کو اسلحے کی مد میں ادائیگیاں ہوں گی تو سی اے اے ٹی ایس اے کے تحت پابندیوں کا خطرہ بڑھے گا۔

رپورٹس کے مطابق بھارت رواں مالی سال میں رو س کو ممکنہ طور پر 4 ارب 50 کروڑ ڈالر ادا کرے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری