بغیر انجن160کلومیٹر کی رفتار سے دوڑنے والی پہلی’’ میڈ اِن انڈیا‘‘ ٹرین


بغیر انجن160کلومیٹر کی رفتار سے دوڑنے والی پہلی’’ میڈ اِن انڈیا‘‘ ٹرین

بهارت کی پہلی ’’میڈ ان اِنڈیا‘‘ٹرین جس کا نام ’’ ٹرین18-‘‘رکھا گیا ہے،آئندہ ہفتے اس کا تجرباتی عمل شروع کیا جائیگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ٹرین کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ بغیر انجن(لوکو موٹیو) چلے گی۔ ایک ٹرین بنانے میں تقریباً100کروڑ روپے خرچ ہونگے ۔

چنئی  میں انٹیگرل کوچ فیکٹری( آئی سی ایف ) کے جنرل منیجر سدھانشو منی نے مقامی ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہ بتایا کہ آئندہ ہفتے اس ٹرین کا تجربہ شروع کیا جائیگا۔اس ٹرین کو آئی سی ایف نے تیارکیا۔سدھانشو کے مطابق دوسری ٹرین مارچ تک تیار ہوجائیگی۔جب ایسی متعدد ٹرینیں تیار کرلی جائیں گی تو اس کی لاگت میں کمی آجائیگی۔

ذرائع نے بتایا کہ اس ٹرین کو شتابدی ، راجدھانی جیسی ٹرینوں کے روٹ کیلئے تیار کیا گیا۔ فی الحال اسے دہلی،بھوپال،چنئی ، بنگلور اور ممبئی واحمد آباد روٹ پر چلایا جائیگا۔ٹرین میں 16اے سی بوگیاں اور 2خصوصی ایگزیکٹیو بوگی ہوںگی۔

ٹرین کی انتہائی رفتار 220کلومیٹر فی گھنٹہ ہے تاہم 160کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تجرباتی طور پر چلائی جائیگی۔ہر کوچ میں 6سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہونگے اور اس کی سیٹیں 360ڈگری تک ضرورت کے حساب سے گھمائی جاسکتی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری