نئی اقتصادی پابندیوں کے خلاف موثراقدامات کرچکے ہیں، قاسمی


نئی اقتصادی پابندیوں کے خلاف موثراقدامات کرچکے ہیں، قاسمی

اسلامی جمہوریہ ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان نے ایران مخالف پابندیوں کی تجدید پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوکہا ہے کہ نئی اقتصادی پابندیوں کے خلاف موثر اقدامات کرچکے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے نئی امریکی پابندیوں کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں کو شکست کے سوا کچھ نہیں ملے گا.
واضح رہے کہ امریکی حکام نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف نئی اقتصادی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے اقتصادی پابندیوں کا اطلاق برروز پیر (5 نومبر) سے شروع ہوگا۔
امریکی پابندیوں کے دائرہ کار میں ایران کے توانائی، فنانشل اور جہاز رانی کے شعبہ جات شامل ہوں گے۔
یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے اتحادی ممالک کی تجاویز اور مشوروں کو رد کرتے ہوئے 8 مئی کو ایران کے ساتھ عالمی معاہدہ منسوخ کردیا تھا جو 2015 میں اس وقت کے امریکی صدر باراک اوباما نے دیگر عالمی طاقتوں بشمول برطانیہ، چین، فرانس، جرمنی، روس اور ایران کے مابین طے پایا تھا۔
قاسمی نے کہا کہ امریکہ نے عالمی برادری پر دباؤ ڈال کر جو پابندیاں ایران پر عائد کیں وہ تو ناکام ہوئیں، انہوں نے مزید کہا کہ عالمی مالیاتی اور اقتصادی اداروں پر دباؤ ڈالنے کے لئے امریکہ مزید کچھ نہیں کرسکتا لہذا ایسے اقدامات کا مقصد ایرانیوں پر نفسیاتی جنگ میں اضافہ کرنا ہے.
ترجمان نے کہا کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں، حکومت نے ان تمام حالات سے نمٹنے کا بندوبست کر رکھا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے مختلف اداروں سے مل کر موثر حکومت عملی اپنائی ہے جس کا مقصد ملک اور عوام کی معیشت کو بہتر انداز میں چلانا ہے.

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری