حکومت کو بیرون ملک قید پاکستانیوں کی مدد کا خیال آگیا، ڈاکٹر محمد فیصل


حکومت کو بیرون ملک قید پاکستانیوں کی مدد کا خیال آگیا، ڈاکٹر محمد فیصل

پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ حکومت کو بیرون ملک قید پاکستانیوں کی مدد کا خیال آگیا_

 قومی اسمبلی میں حکومت کی طرف سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ وزارت خارجہ ،خزانہ،داخلہ اور سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل کی ترقی کے نمائندوں پر مشتمل بین الوزارتی کمیشن قائم کیا ہے تاکہ وہ بیرون ملک مفلس پاکستانی قیدیوں کی مالی اور قانونی معاونت کے معاملات پر غور کرے۔اس کے علاوہ سمندر پار پاکستانیوں کی قونصل کی سطح پر معاونت کی پالیسی جو زیر حراست یا قید پاکستانیوں کی مالی اور قانونی امداد کا احاطہ کر سکے۔ تمام سفارشات کابینہ کی منظوری کے لئے پیش کی جارہی ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے بتایا کہ اس وقت سعودی عرب میں 26 لاکھ پاکستانی ملازمت کے سلسلے میں رہائش پذیر ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پاکستانی قیدی 45 فیصد پر منشیات کی اسمگلنگ، 15 فیصد چوری ، 12 فیصد جعل سازی ، 8 فیصد غیر اخلاقی جرائم، 3 فیصد قتل،2 فیصد لڑائی جھگڑا کے کی وجہ سے گرفتار ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری