پابندی کی صورت میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا، ایرانی وزیر خارجہ


پابندی کی صورت میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایرانی تیل پر پابندی کی صورت میں بین الاقوامی تیل کے صارفین متاثر ہوں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے گذشتہ دنوں نئی اقتصادی پابندیاں عائد کی گئی ہیں، جس میں ایرانی تیل کو خاص طور پر ٹارگٹ کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی حکام نے خبردار کیا ہے کہ اس پابندی کی صورت میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا اور دنیا بھر کے صارفین متاثر ہوں گے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے امریکا میں وسط مدتی انتخابات سے قبل تیل کی قیمتیں کم رکھنے کے لیے ایران سے تیل درآمد کرنے والے آٹھ بڑے ممالک کو پابندیوں سے استثنیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔

البتہ ایران نے اس کے باوجود امریکی اقدام کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اسے فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب امریکا نے ایران پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے بعد خطے میں ایرانی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنا شروع کردی ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری