ایران یمن میں جنگ بندی کی حمایت کرتا ہے، ظریف


ایران یمن میں جنگ بندی کی حمایت کرتا ہے، ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمدجواد ظریف کا کہنا ہے کہ ایران یمن میں جنگ بندی کا خیرمقدم کرتا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ٹوئیٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران سویڈن میں یمنی فریقوں کے درمیان معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے۔

محمد جواد ظریف کا کہنا کہ ایران یمن میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں ہونے والی جنگ بندی کے معاہدے کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ یمن میں سعودی اتحاد کے فضائی حملوں کے روک تھام کے سلسلے میں عملی اقدام کرے تاکہ یمن کے بےگناہ شہریوں کی جانیں بچائی جاسکے۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی اتحاد نے تمام عالمی انسانی اور اسلامی قوانین کو بے رحمی کے ساتھ پامال کیا ہے۔

خیال رہے کہ یمن میں سعودی اتحاد کی جانب سے مسلط کردہ تین سال سے جاری خون ریز جنگ کے دوران براہ راست سعودی حملوں اورخوراک کی شدید کمی کے باعث 85 ہزار معصوم بچے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن میں امدادی کاموں میں مصروف اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیموں اور دیگر این جی اوز نے بچوں کی ہلاکتوں سے متعلق ہولناک اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

عالمی ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن میں گولیوں، بم اور میزائل حملوں میں اتنے بچے نہیں مر رہے ہیں جتنے فاقہ کشی کے باعث جہان فانی سے کوچ کر جاتے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری