چیمپیئنز فٹبال لیگ: بارسلونا اور ٹوٹنہم ناک آوٹ مرحلے میں


چیمپیئنز فٹبال لیگ: بارسلونا اور ٹوٹنہم ناک آوٹ مرحلے میں

انگلش کلب ٹوٹنہم ہوٹسپر نے ہسپانوی کلب بارسلونا کے ساتھ اس کے ہوم گراونڈ پر 1-1 گول سے برابر کھیلتے ہوئے چیمپیئنز لیگ کی آخری 32 ٹیموں میں جگہ بنالی ۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،یہ ٹیمیں ناک آوٹ مرحلے میں شرکت کی حقدار ہوتی ہیں۔ بارسلونا کی ٹیم پہلے ہی اپنے گروپ میں سر فہرست تھی تاہم انگلش کلب کیلئے یہ میچ بہت اہمیت کا حامل تھا ۔

اطالوی کلب انٹر میلان کی پی ایس وی کو ہرانے میں ناکامی بھی ٹوٹنہم کے کام آئی بصورت دیگر اسے یہ میچ جیت کر ہی آگے بڑھنے کا موقع مل سکتا تھا۔

بارسلونا کے کھلاڑی عثمان ڈیمبیلے نے 7ویں منٹ میں گول کرکے میزبان ٹیم کو برتری دلا۔ ایسا لگ رہا تھا کہ میچ اسی اسکور پر اختتام کو پہنچے گا انگلش کلب کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا تاہم میچ ختم ہونے سے 5منٹ پہلے متبادل کھلاڑی لوکاس مورا نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا ۔

انگلش کلب کی ٹیم انتظامیہ اور مداحوں نے بیک وقت 2میچوں پر نظر رکھی اور اٹلی میں انٹر میلان اور پی ایس وی کا میچ بھی ان کے لئے اتنا ہی اہم تھا اور اس میچ میں بھی مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا اورٹوٹنہم نے کوالیفائی کرلیا ۔ اس طرح ان کے اپنے کھیل سے زیادہ انٹر میلان کا میچ نہ جیتنا ان کے کام آگیا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری