ایران کی حمایت جاری رکھیں گے: روس


ایران کی حمایت جاری رکھیں گے: روس

روسی صدر کے ایلچی کا کہنا ہے کہ ایران خطے میں روس کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے لہذا ہم ایران کے مفادات کا دفاع کرتے رہیں گے.

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بحیرہ کیسپئین ممالک کےلئے روسی صدر کے ایلچی ''رمضان عبداللطیف اوف'' کا کہنا ہے کہ روس ایران کے مفادات کا دفاع کرے گا کیونکہ ہم ایران کو اپنا اہم شراکت دار سمجھتے ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ روس ایران کے ساتھ معاشی، خاص کر تیل اور گیس کے شعبوں میں تعاون کی توسیع کا ارادہ رکھتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ روس ایران کی طرح آزادانہ تجارتی زون قائم کرنا چاہتا ہے.

روسی صدر کے ایلچی نے کہا کہ ایرانی حدود میں قائم فری تجارتی زون میں 5 ہزار سے زائد کمپنیاں سرگرم ہیں جبکہ ہماری حدود میں صرف پانچ کمپنیاں ہیں لہذا ہم نے دونوں علاقوں کے سربراہوں کو یہ پیشکش کی ہے کہ ایک مشترکہ زون کا قیام عمل میں لایا جائے.

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری