عارف عثمانی نیشنل بینک کے صدر مقرر


عارف عثمانی نیشنل بینک کے صدر مقرر

وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد عارف عثمانی کو نیشنل بینک آف پاکستان کا صدر مقرر کردیا گیا۔

وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق وفاقی کابینہ نے گزشتہ برس نومبر میں اس عہدے کے لیے عارف عثمانی کے نام کی منظوری دی تھی لیکن سابق ادارے سے اپنے معاملات نمٹانے کے لیے انہوں نے وقت مانگا تھا جس پر وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن کو روکا گیا تھا۔

حکام کی جانب سے کہا گیا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد حکومت کو بھی اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے مناسب سرٹیفکیشن کے حصول کے لیے کچھ وقت درکار تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عارف عثمانی کی جانب سے نوٹیفکیشن میں تاخیر کی درخواست اس لیے کی گئی تھی تاکہ وہ مشرق بینک دبئی میں واجبات کی منظوری اور سروس چھوڑنے کو یقینی بنا سکے۔

واضح رہے کہ وہ مشرق بینک میں نومبر 2017 سے رسک منیجمنٹ کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

مشرق بینک کی ملازمت سے قبل وہ 2012 سے مصر میں ابوظہبی اسلامی بینک (اے ڈی آئی بی) کے ڈائریکٹر اور اے ڈی آئی بی میں ہول سیل بینکنگ کے عالمی سربراہ بھی تھے۔

عارف عثمانی نے اپنے سفر کا آغاز 1981 میں سٹی بینک میں کارپوریٹ بینکنگ گروپ کے یونٹ سربراہ کے طور پر کیا، جہاں وہ بعد ازاں منیجنگ ڈائریکٹر اور سٹی بینک پاکستان کے کنٹری افسر بھی رہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری