نئی حج پالیسی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر


نئی حج پالیسی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

نئی حج پالیسی کے مطابق حج کے اخراجات میں سبسڈی ختم کردی گئی ہے جس کے باعث اخراجات میں اضافہ ہو گیا ہے اورنئی حج پالیسی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، نئی حج پالیسی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے نئی پالیسی میں فی کس حج کے اخراجات دو لاکھ 80 ہزار سے بڑھا کر 4 لاکھ 56 ہزار روپے تک بڑھا دیئے ہیں اور حکومت کی جانب سے عازمین کو دی جانے والی سبسڈی واپس لے لی گئی ہے اور حج کو 65 فیصد تک مہنگا کر دیا ہے ۔

درخواست گزار نے دعویٰ کیا ہے کہ حج پالیسی کے اخراجات بڑھانے کا مقصد سکیم سے غیر قانونی طور پر منافع کمانا ہے ۔

وفاقی کابینہ کی جانب سے نئی حج پالیسی 30جنوری کو منظور کی گئی تھی، حکومت کے پاس 60 فیصد کوٹہ ہے جبکہ حج کا 40 فیصد کوٹہ پرائیوٹ ٹرویل آپریٹرز کو دیا جاتا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری