ایرانی صدر حسن روحانی کل روس روانہ ہوں گے


ایرانی صدر حسن روحانی کل روس روانہ ہوں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے کل روس کے شہر سوچی جائیں گے

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے کل روس کے شہر سوچی جائیں گے۔
تہران میں صدارتی محل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر حسن روحانی روس کے صدر پوتین کی سرکاری دعوت پر کل سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے روس روانہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ سوچی اجلاس میں روس، ایران اور ترکی کے صدور شرکت کریں گے۔
سوچی سربراہی اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ، شام میں قیام امن کے سلسلے میں تلاش و کوشش اور دیگر علاقائی اور عالمی امورپر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔
ذرائع کے مطابق سوچی اجلاس میں شام کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ ایران کے صدر سوچی اجلاس کے ضمن میں روس اور ترکی کے صدور سے دوطرفہ ملاقات بھی کریں گے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری