یمنی فوج نے سعودی اتحاد کے دو جاسوس ڈرون سرنگون کردیا+ تصویر


یمنی فوج نے سعودی اتحاد کے دو جاسوس ڈرون سرنگون کردیا+ تصویر

یمنی سرکاری فوج اور الحوثی قبائل کے رضاکارفورسزنے سعودی اتحادی فوج کے 2 جاسوس ڈرون طیاروں کو مار گرایا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری فوج اور الحوثی قبائل کے رضاکارفورسزنے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے 2 جاسوس ڈرون طیاروں کو مارگرانے کا اعلان کیا ہے۔

 دوسری طرف سعودی اتحادی فوج کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے سمندری حدود میں بمباری کی جس کے نتیجے میں کم ازکم 8 نہتے یمنی ماہیگر شہید ہوگئے۔

یمنی فوج کے مطابق سعودی اتحادی فوج کے ایک ہیلی کاپٹر نجران کے قریب الصوح نامی علاقے میں مارگرایا گیا۔

یمنی فوج کے ائرڈیفنس نظام نے سعودی اتحادی فوج کےجرمن ساخت کے ڈرون کو جاسوسی کرتے وقت نشانہ بنا کرسرنگون کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی اتحادی فوج کا دوسرا ڈرون طیارہ الحدیدہ کے مضافات میں مارگرایا گیا ہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری