پاکستان کو یمن تنازع میں جھونکنے کی سازش نہیں ہورہی، وزیر خارجہ


پاکستان کو یمن تنازع میں جھونکنے کی سازش نہیں ہورہی، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کو یمن تنازع میں جھونکنے کی کوئی کوشش یا سازش نہیں ہورہی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں آئے تو پاک سعودی تعلقات سرد مہری کا شکار تھے، کچھ وجوہات کی وجہ سے پاک سعودی تعلقات میں خلیج پیدا ہوگئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات میں خوشگواری آنے کا اندازہ شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے میں ہوگا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ تاریخ میں کبھی اتنا بڑا سعودی وفد پاکستان نہیں آیا ہوگا ، سعودی کمپنیوں کے سربراہان بھی پاکستان آرہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امید ہے کہ سعودی ولی عہد کے دورے میں مفاہمت کی 8 یادداشتوں پر دستخط ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانیوں کے روزگار کے مزید موقع پیدا ہورہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ میونخ کانفرنس میں شرکت کیلئے کل جرمنی جارہے ہیں، جہاں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات ہوگی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم کو دورہ جرمنی پر اعتماد میں لے لیا ، روسی وزیر خارجہ سے بھی ملاقات ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ زلمے خلیل زاد جیسی شخصیت کا پاکستان کے بارے میں مثبت بات کرنا باعث اطمینان ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری