مودی کی حکومت میں 10 کھرب کی جعلی کرنسی بیرون ملک چھاپ کر بھارت منتقل


مودی کی حکومت میں 10 کھرب کی جعلی کرنسی بیرون ملک چھاپ کر بھارت منتقل

بھارت میں کانگریس کے رہنما کپیل سبل نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی حکومت میں 10 کھرب کی جعلی کرنسی بیرون ملک چھاپ کر بھارت منتقل کی گئی ہے جس میں بھارتی ایجنسی را بھی شامل ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کانگریس کے رہنما کپیل سبل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ مودی دور میں ریزرو بینک کے ذریعے ایک مہم چلائی گئی جس میں را کے لوگ بھی شامل تھے۔

کپیل سبل کا کہنا تھا کہ مودی حکومت میں 10 کھرب روپے کے جعلی کرنسی نوٹ بیرون ملک چھاپے گئے جسے بھارتی فضائیہ کے ٹرانسپورٹ طیاروں کے ذریعے بھارت منتقل کیا گیا ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ  بھارتی خفیہ ایجنسی را نے بھی بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) مودی حکومت کا کرپشن میں ہاتھ بٹایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایکسچینج ٹرانزیکشن ریٹ پہلے 15فیصد بعد میں 40 فیصد کردیا گیا تاہم نوٹ بندی ہندوستان کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے سب کام کے لیے لاجسٹکس سپورٹ فراہم کی جب کہ 26 افراد مخلتف دفتروں میں شامل کیے گئے جو انہیں رپورٹ دیتے تھے۔

کپیل سبل نے بتایا کہ ٹرانزیکشن کے دوران کوئی محکمہ دخل اندازی نہیں کرسکتا تھا بلکہ دخل اندازی کرنے والوں کو دہلی سے باس کا فون آجاتا تھا اور انہیں جگہ چھوڑنی پڑتی تھی۔

کپیل سبل نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امیت شاہ کا ساتھ اور مودی کا وکاس آپ نے دیکھ لیا ہے حالانکہ امیت شاہ کے مبینہ کرتوتوں کا اسکینڈل خفیہ کیمروں سےبنائی گئی ویڈیو کے ذریعے دنیا کو دکھا دیا ہے۔

انہوں نے نریندر مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فراڈکا جو پول کھولنا چاہتا اسے انتہائی سفاکی سے ختم کردیا جاتا ہے لیکن بھارتی میڈیا یہ نہیں دکھائےگا اگر دکھائے گا تو اوپر سےکال آجائے گی۔

کپل سبل نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے ایجنسیوں کو اپنے مخالفین کے خلاف استعمال کیا را کے ایجنٹ راہول نے بتایا کہ کیسے بھارت میں کوئی بھی وفادار نہیں رہ سکتا ہے چور اور چوکیدار ملے ہوئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری