مقبوضہ کشمیر: شوپیاں میں 2 کشمیری شہید


مقبوضہ کشمیر: شوپیاں میں 2 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیرکے علاقے شوپیاں میں بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں سرچ آپریشن کے نام پر بھارت کی سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے گیہند میں محاصرے اور گھر گھر تلاشی کی آڑ میں 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

آخری اطلاعات تک مذکورہ علاقے میں بھارتی فوج کا سرچ آپریشن جاری تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری