عباس موسوی ایرانی وزارت خارجہ کے نئے ترجمان مقرر


عباس موسوی ایرانی وزارت خارجہ کے نئے ترجمان مقرر

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک حکم میں عباس موسوی کو ایرانی وزارت خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کی تجویز اور صدر حسن روحانی کی منظوری کے بعد ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کو فرانس میں ایران کا نیا سفیر تعینات کیا گیا ہے۔
وزیرخارجہ محمدجواد ظریف نے بہرام قاسمی کی جگہ عباس موسوی کو ایرانی وزارت خارجہ کے نئے ترجمان مقرر کردیا ہے۔
بہرام قاسمی گذشتہ دو سال سے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ وہ اس سے قبل اسپین، اٹلی اور ایئر لینڈ میں ایران کے تام الاختیار سفیر رہ چکے ہیں ۔ بہرام قاسمی مغربی یورپ کے ڈآئریکٹر کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری