کوئٹہ بم دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی


کوئٹہ بم دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں قائم سبزی منڈی میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی۔

تسنیم خبررساں ادارے نے’اے ایف پی‘ کے حوالے سے بتایا ہے کہ داعش کی نیوز ایجنسی ’عماق‘ نے ذمہ داری قبول کرنے کی تصدیق کی، عماق نیوز ایجنسی کی جانب سے حملہ آور کی تصویر اور نام بھی جاری کیے۔

جمعے کو اس حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ایک دھڑے نے قبول کی تھی جس کا کہنا تھا کہ اس نے یہ حملہ لشکر جھنگوی کے ساتھ مل کر کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے بھی کوئٹہ دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انکوائری رپورٹ طلب کی اور اس کے ساتھ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان نے ہزار گنجی میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے شہداء کے غم میں برابر کے شریک ہیں، شدت پسند سوچ کے حامل افراد معاشرے کا ناسور ہیں اور ان کا تدارک ناگزیر ہے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری