ایران کیساتھ سیٹلائٹ اور خلائی شعبوں میں تعاون کریں گے: اقوام متحدہ


ایران کیساتھ سیٹلائٹ اور خلائی شعبوں میں تعاون کریں گے: اقوام متحدہ

سمونیٹا دی پیپوکا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ، ایران کیساتھ سیٹلائٹ اور خلائی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر انفارمیشن محمد جواد آذری جہرمی اور اقوام متحدہ کے دفتر برائے بیرونی خلائی امور کے سربراہ سمونیٹا دی پیپو نے ایک ملاقات میں سیٹلائٹ شعبے میں تعاون کی توسیع پر تبادل خیال کیا۔

ملاقات کے دوراں محمد جواد آذری جہرمی نےکہا کہ بدقسمتی سے ایران، مختلف قدرتی آفات کا شکار ہے جس کی آخری مثال سیلاب ہے، اس کے علاوہ خشک سالی اور ریت کا طوفان بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان قدرتی آفات میں سے بعض صرف ایران پر منحصر نہیں ہیں لہذا ان کا مقابلہ کرنے کیلئے علاقائی تعاون ناگزیر ہے، ہمیں اس صورتحال کی مینجمنٹ کیلئے اقوام متحدہ کے دفتر برائے بیرونی خلائی امور کی صلاحیتوں بشمول تصاویر اور سیٹلائٹ دیٹا سے فائدہ اٹھانے کی دلچسبی رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے خلائی شعبے میں قابل قدر پیشرفت اور ترقی کی ہے اور قریب مستقبل میں تین سیٹلائٹ خلاء میں بھیجے گا۔

آذری جہرمی نے  کہا کہ ہم  ایران میں حالیہ سیلاب کے بعد اقوام متحدہ کے ادارے برائے بیرونی خلائی امور کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس تعاون کے فروغ کے خواہاں ہیں۔

اس موقع پر سمونیٹا دی پیپو نے خلائی شعبے میں ایران کیساتھ تعاون کی توسیع کا خیر مقدم کرتے کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کیساتھ سیٹلائٹ اور خلائی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری