صہیونی دشمن کے ساتھ تعاون کرنے والے ممالک کو بے نقاب کریں: فلسطین کا مطالبہ


صہیونی دشمن کے ساتھ تعاون کرنے والے ممالک کو بے نقاب کریں: فلسطین کا مطالبہ

فلسطینی قومی اتھارٹی نے عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل سے تعلقات کی روک تھام کے لیے فوری اجلاس بلائیں اور صہیونی دشمن کے ساتھ تعاون کرنے والے ممالک کو بے نقاب کریں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی قومی اتھارٹی کی قیادت نے مشرقی غزہ میں حق واپسی کیمپوں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پوری فلسطینی قوم اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے خلاف ہے، غزہ میں جاری مظاہروں کی نگراں قیادت کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام میں سرگرم ممالک کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ فلسطینی قیادت مشکوک صدی کی ڈیل اور قضیہ فلسطین کے تصفیے کے لیے ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی۔

فلسطینی نیشنل اتھارٹی برائے انسداد ناکہ بندی و حق واپسی کے رکن محمود خلف نے کہا کہ عالم اسلام اورعرب ممالک اپنے دارالحکومتوں کے دروازے اسرائیل کے لیے نہ کھولیں اور فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کے مظالم اور شر انگیز منصوبوں کو ناکام بنائیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری