مشرقی افغانستان میں بم دھماکہ، متعدد بچے جاں بحق


مشرقی افغانستان میں بم دھماکہ، متعدد بچے جاں بحق

مشرقی افغانستان کے علاقے لغمان میں ہونے والے بم دھماکے میں متعدد بچے مارے گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ لغمان کے گورنرکے ترجمان «اسدالله دولت‌زی» کا کہنا ہے کہ دھماکہ ایک راکٹ پھٹنےسے ہوا جس میں 7 بچے جاں بحق اور 10 شدید زخمی ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام بچوں کی عمریں 15 برس سے کم ہیں۔
صوبائی ہسپتال کے سربراہ عبدالمعروف جیلانی نے بتایا کہ ہسپتال میں 7 لاشیں اور 10 زخمی بچوں کو لایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’صوبہ لغمان کے دارالحکومت مھترلام کے مضافات میں مارٹر بم پھٹا‘۔
اس سے قبل 22 دسمبر کو افغانستان کے شمالی صوبے فریاب میں ایک بم دھماکے کی زد میں آکر تقریباً 8 بچے جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے تھے۔5 سے 12 سال کی عمر کے بچے کھیل رہے تھے جب بم پھٹ گیا۔
افغان ترجمان نے الزام لگایا تھا کہ طالبان صوبے کے مختلف حصوں میں افغان سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے روڈ پر بم نصب کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ اقوام متحدہ مائن ایکشن سروس کے مطابق 2017 میں افغانستان کے اندر بارودی سرنگ کی زد میں آکر ہرمہینے مجموعی طور پر تقریباً 150 افراد جاں بحق اورزخمی ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ 80 کی دہائی میں سودیت افغان جنگ کے دوران روس نے متعددعلاقوں میں بارودی سرنگ بچھادی تھی بعدازاں 90 کی دہائی میں طالبان اور افغان حکومت کے مابین لڑائی کے نتیجے میں دیسی ساختہ بم استعمال کرنے کا رحجان بڑھ گیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری