یمنی شہرالحدیدہ پر سعودی اتحادی افواج کی شدید بمباری


یمنی شہرالحدیدہ پر سعودی اتحادی افواج کی شدید بمباری

مسلمان ملک یمن کے الحدیدہ شہرپر امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج نے بمباری کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مسلم ملک یمن پر امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی کرایے کے فوجیوں کی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

 سعودی عرب کے کرایے کے فوجیوں کے جنگی طیاروں نے یمن کی بندرگاہ الحدیدہ پر شدید بمباری کی ہے۔

المسیرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ سعودی اتحادی افواج کے جنگی طیاروں نے الحدیدہ میں الدریہمی علاقہ پر شدید بمباری کی ہے۔ واضح رہے کہ  سعودی عرب نے الحدیدہ میں ہزاروں بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری