اسد عمر کا وزارت خزانہ چھوڑنے کا اعلان


اسد عمر کا وزارت خزانہ چھوڑنے کا اعلان

 وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت خزانہ کا قلمدان چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور یقین ظاہر کیا ہے کہ وزیراعظم نیا پاکستان بنائیں گے۔

اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ”کابینہ میں ردوبدل کے سلسلے میں وزیراعظم چاہتے ہیں کہ میں وزارت خزانہ چھوڑ کر وزارت توانائی کا قلمدان لے لوں لیکن میں نے وزیراعظم کو اعتماد میں لیا ہے کہ میں کابینہ کا مزید حصہ نہیں رہوں گا، میرا یقین ہے کہ عمران خان پاکستان کیلئے امید ہیں اور نیا پاکستان بنائیں گے۔“
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ ہفتوں سے الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وزیراعظم اسد عمر کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں اور انہیں عہدے سے ہٹانا چاہتے ہیں لیکن اب اسد عمر نے خود ہی اس بات کا اعلان کر دیا ہے کہ وزیراعظم کی خواہش ہے کہ میں وزارت توانائی کا قلمدان سنبھالو، لیکن میں ایسا نہیں کر سکتا اور اب کابینہ کا مزید حصہ نہیں رہوں گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری