نریندر مودی کوعمران خان کی مبارکباد


نریندر مودی کوعمران خان کی مبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارت کے لوک سبھا الیکشن میں اپنی جماعت (بی جے پی) کی کامیابی پر مبارکباد کے پیغام کے جواب میں اپنے ایک ٹیوٹر پیغام میں وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھجوائے گئے نیک خواہشات کے پیغام کا گرمجوشی سے خیرمقدم کرتا ہوں، انھوں نے مزید کہا کہ وہ برصغیر میں امن اور ترقی کو ہمیشہ اولیت دیتے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری