لاہور ریلوے اسٹیشن سے ٹرینوں کی تاخیر


لاہور ریلوے اسٹیشن سے ٹرینوں کی تاخیر

مسافروں کا کہنا ہے کہ جلد گھر پہنچنے کی امید پر وقت سے پہلے ریلوے اسٹیشن پہنچے تھے لیکن یہاں تو سارا نظام ہی تلپٹ ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، لاہور ریلوے اسٹیشن پر ٹرینوں کا شیڈول درہم برہم ہونے سے عید پر آبائی علاقوں کو جانے والے مسافر رُل گئے، ٹرینوں کی آمد و رفت کے باعث مسافر گھنٹوں انتظار کی کوفت اٹھانے پر مجبور ہوگئے۔

لاہور سے کراچی جانے والی تیز گام اور بزنس ایکسپریس ایک سے چار گھنٹے، ملتان ایکسپریس اور کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس پانچ سے سات گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بوگیوں کی کمی پوری کرنے کی کوشش جاری ہے، جون ہی بوگیاں مل گئیں ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر بھی ختم ہو جائے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری