رہبر انقلاب امام خمینی رہ کی برسی؛ پاک ایران سمیت دنیا بھر میں کانفرنسز اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائےگا


رہبر انقلاب امام خمینی رہ کی برسی؛ پاک ایران سمیت دنیا بھر میں کانفرنسز اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائےگا

انقلاب اسلامی ایران کے بانی حضرت امام خمینی رہ کی 30ویں برسی آج (4 جون) کو ایران اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے جہاں مختلف تنظیموں کی جانب سے سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، آج 4 جون بروز منگل ایران اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں رہبر انقلاب اسلامی امام خمینی رضوان اللہ علیہ کی 30ویں برسی منائی جارہی ہے۔

یہ بات روز روشن کی طرح واضح ہے کہ جب بھی حریت پسند اور انقلابی قوموں کی زندگیوں میں انقلاب رونما ہوتے ہیں ان واقعات کے پس منظر میں نظریات و شخصیات کا عمل دخل ہوتا ہے۔

بعض شخصیات علاقے یا ملک تک محدود نہیں ہوتیں بلکہ ان کے اثرات عالمی سطح پر نمایاں نظر آتے ہیں، امام خمینی نے جو انقلاب برپا کیا وہ صرف ایک ملک یا خطے تک محدود نہیں بلکہ دنیا بھر میں مظلومین و مستضفین کی امید کا مرکز ہے۔

امام خمینی کے انقلابی فکر کی بدولت ہی انقلاب اسلامی ایران کے بعد دنیا بھر میں ملت تشیع، عالم اسلام کا روشن چہرہ بن کر نمایاں ہوئی۔

بحرین، سعودی عرب، یمن، عراق، شام، لبنان میں حریت پسندوں نے اپنا تشخص دنیا پر واضع کیا دنیا بھر میں بالخصوص مشرق وسطیٰ میں اسلامی بیداری کی تحرک کا نقطہ امام خمینی کی فکری انقلابی سوچ کی بدولت ہے۔ امام خمینی کی فکر، نظریہ کو دنیا بھر میں پھیلانا وقت کی اشد ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ عالمی سطح پر رہبر انقلاب امام خمینی رضوان اللہ علیہ کو عظیم شخصیت کے نام سے جانا جاتا ہے، نہ فقط شیعہ بلکہ سنی علمائے دین بھی امام خمینی رضوان اللہ علیہ کی افکار سے بے حد مانوس ہیں۔

دنیا بھر کی طرح ایران اور پاکستان میں بھی امام خمینی رضوان اللہ علیہ کی برسی کے موقع پر سیمینارز منعقد کئے جارہے ہیں جس میں سنی شیعہ علمائے کرام و دانشور حضرات خطاب کریں گے اور امام خمینی رضوان اللہ علیہ کے افکار و زندگی پر روشنی ڈالیں گے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری