امریکا نے بھارت کو دیا جانے والا جی ایس پی کا درجہ ختم کر دیا


امریکا نے بھارت کو دیا جانے والا جی ایس پی کا درجہ ختم کر دیا

امریکا نے بھارت کو دیا جانے والا جی ایس پی درجہ ختم کر دیا ہے، یہ امریکا کی جانب سے وزیر اعظم مودی کے لیے بڑا جھٹکا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو ترجیحی ممالک کی فہرست سے باہر کر کے واضح پیغام دے دیا ہے۔

یاد رہے کہ 2017 میں بھارت کو جی ایس پی درجے سے سب سے زیادہ فائدہ ملا تھا، 2017 میں بھارت کو اس کی وجہ سے 5 ارب 70 کروڑ ڈالر کی ٹیکس چھوٹ ملی۔

ٹرمپ کے فیصلے کے بعد بھارت اپنی اشیا امریکا میں ڈیوٹی فری لے جانے کی سہولت سے محروم ہو گیا ہے۔

مارچ میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ بھارت اپنی مارکیٹوں میں مناسب رسائی دینے میں ناکام ہو گیا ہے، جس کے بعد یہ بالکل درست ہے کہ انڈیا سے استفادہ کرنے والے ترقی پذیر ملک کا درجہ واپس لے لیا جائے۔

یہ حالیہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اس پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت امریکا دیگر ممالک کے ساتھ غیر متوازن تجارتی تعلقات کو از سر نو دیکھنے لگا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی حکومت کے ڈیٹا کے مطابق 2018 میں بھارت نے امریکا کو 54 بلین ڈالرز کی اشیا برآمد کیں جب کہ امریکا سے صرف 33 بلین ڈالرز مالیت کی اشیا خریدیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری