ورلڈکپ میں آج نیوزی لینڈ کا مقابلہ جنوبی افریقا سے ہوگا


ورلڈکپ میں آج نیوزی لینڈ کا مقابلہ جنوبی افریقا سے ہوگا

برمنگھم کے ایجبیسٹن گراؤنڈ میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے آمنے سامنے ہوں گی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کرکٹ ورلڈ کپ میں آج ایک میچ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

برمنگھم کے ایجبیسٹن گراؤنڈ میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے آمنے سامنے ہوں گی۔

ایونٹ میں اب تک نیوزی لینڈ نے 4 میچز کھیلے جن میں 3 میں کامیابی اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا جب کہ جنوبی افریقی ٹیم نے اب تک 5 میچز کھیلے جس میں سے 3 میں ناکامی ایک میں کامیابی اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔

پوائنٹس اسکورنگ ٹیبل پر نیوزی لینڈ کی ٹیم 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور جنوبی افریقی ٹیم 3 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری