مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ 48گھنٹوں میں 8مسلمان شہید


مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ 48گھنٹوں میں 8مسلمان شہید

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے کشمیری ذرائع کے حوالے سےبتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 2 علیحدگی پسندوں کو شہیدکردیا ہے جس کے بعد گذشتہ48 گھنٹوں میں شہید ہونے والے مسلمانوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

کشمیری ذرائع کا کہنا ہے کہ  بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران  ضلع اسلام آباد میں 2 جوانوں کو گولیاں مارکر شہید کردیا۔

بھارتی فوج نے ایک مکان کو مسمار کردیا جس کے نتیجے میں ایک کشمیری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

سری نگر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 24 سالہ جوان کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔ نثار احمد اور ہارون رشید دو دن سے لاپتہ تھے۔

 دو علیحدگی پسندوں کی تشدد زدہ لاشیں ملنے کے بعد گزشتہ 2 دنوں میں شہادتوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری