ایم کیوایم نے سابق صدر آصف زرداری کی حمایت کردی


ایم کیوایم نے سابق صدر آصف زرداری کی حمایت کردی

حکومت کے اتحادی ایم کیوایم پاکستان نے سابق صدر آصف زرداری کےپروڈکشن آرڈرکی حمایت کردی اور اپوزیشن کی درخواست پردستخط کردیئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرادری ممبر قومی اسمبلی ہے ان کو اجلاس میں شرکت کر نے کی اجازات ملنی چا ئیے فو ری طور ان کے پر ڈیکشن آرڈر جا ری کئے جا ئے۔

  پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلا ول بھٹو زرداری سے ایم کیوایم کے پارلیمانی وفد نے ملا قات کی، جس میں اہم سیا سی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ایم کیوایم رہنماؤں نے بلاول بھٹو سے سند ھ حکومت کی کارگر دگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا شہری سند ھ کے لئے کوئی

ترقیاتی کام نہیں کئے جار ہے، نوجوانوں کو نوکریاں نہیں مل رہی، جس پر ایم کیوایم کے شدید تحفظا ت ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہما رے لئے سب برا بر ہے سند ھ کے شہری علاقوں کے لئے بھی تر قیا تی کام کئے جائیں گے، ہم بلا تفریق عوام کی خدمت کرنا چا ہتے ہیں۔

بلا ول بھٹو نے ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے آصف علی زرادری کے پر ڈیکشن آرڈر کی حمایت پر شکر یہ ادا کیا۔

زرا ئع کاکہنا ہے کہ یہ ملا قات انتہا ئی اہم تصور کی جا رہی ہے، جس میں بجٹ کے حوالے سے دونو ں پارٹیو ں میں با ت چیت ہو ئی ہے

ملاقات میں ایم کیوایم پا کستان سے درخواست کی گئی ہے کہ بجٹ میں حکومت کا ساتھ نہ دیا جا ئے یہ عوا م دشمن بجٹ ہے۔

جس پر ایم کیوایم ہنماؤں کا کہنا تھا کہ آئند چند دنو ں میں رابطہ کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوگا، جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ بجٹ کے حوالے سے کیا لا ئحہ عمل ہو گا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری