عراق میں امریکا سمیت غیرملکی افواج کی سرگرمیاں معطل


عراق میں امریکا سمیت غیرملکی افواج کی سرگرمیاں معطل

عراقی وزیر اعظم نے ملک بھر میں امریکا سمیت غیرملکی افواج کی سرگرمیاں معطل کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ امریکا سمیت غیرملکی افواج کو کسی بھی سرگرمی سے قبل عراقی حکومت سے اجازت لینی ہوگی۔
المیادین نیوز نے خبر دی ہے کہ عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمهدی نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک کسی بھی ملک کو اس بات کی اجازت نہیں دے گا کہ وہ عراق کی سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بغداد عراقی یا غیر ملکی مسلح تنظیموں کو مسلح افواج کے دائرے سے ہٹ کر سرگرمیوں اور ہتھیاراکھٹا کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری