زاہدان سے کوئٹہ آنے والی ٹرین حادثے کا شکار


زاہدان سے کوئٹہ آنے والی ٹرین حادثے کا شکار

چاغی کے علاقے پدگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر زاہدان سے کوئٹہ آنے والی مال گاڑی کی 9 بوگیاں ٹریک سے اترگئیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ریلوے حکام کےمطابق مال گاڑی کی بوگیاں ٹریک سے اتر جانے کےباعث ایران سے کوئٹہ ریل ٹریفک معطل ہوگئی ہے، مال گاڑی ایران سے سامان لے کر کوئٹہ آ رہی تھی۔
ریلوے حکام کے مطابق چاغی کے علاقے میں متاثرہ ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور ٹریک کی بحالی میں ایک سےدو روز لگ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان ریلوے کے وزیر شیخ رشید نے اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کیا تھا جس میں کوئٹہ زاہدان پٹڑی کے تعمیر نو پر بات چیت کی تھی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری