دنیا کی بہترین 1000 یونیورسٹیوں 7 پاکستانی جگہ بنانے میں کامیاب


دنیا کی بہترین 1000 یونیورسٹیوں 7 پاکستانی جگہ بنانے میں کامیاب

پاکستان کی 7 یونیورسٹیاں ”کواک کوریلی سیمونڈز“ کی جانب سے جاری کی جانے والی دنیا کی بہترین 1000 یونیورسٹیوں کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانونیہ کی ایجنسی ” کیو ایس “ نے یہ فہرست گزشتہ روز جاری کی جس میں سب سے اوپر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز (PIEAS)ابھر کر آئی ہے۔
واضح رہے کہ ایجنسی کی جانب سے یہ فہرست 2020 کیلئے جاری کی گئی ہے۔
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسزکا 375 واں نمبر ہے جوکہ پاکستان کی ساتوں یونیورسٹیوں میں سے اوپر کے رینک میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہے۔
پی آئی ای اے ایس کے بعد اس فہرست میں پاکستان کی دوسری یونیورسٹی ” نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی“ ہے جو کہ 400 ویں نمبر پر موجود ہے، NUST یونیورسٹی کو یہ نمبر دراصل طالبعلموں کی تحقیقات سے حاصل ہونے والے اچھے نتائج کی بنیاد پر دیا گیا؛ جبکہ اس کے بعد اگلا نمبر ” قائد اعظم یونیورسٹی کا ہے جو کہ اس فہرست میں 511 ویں نمبر پر ہے۔
لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) وہ واحد پاکستان کی پرائیویٹ یونیورسٹی ہے جو کہ اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے، لمز اس فہرست میں 701 نمبر پر براجمان ہے جبکہ کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور اور یونیورسٹی آف پنجاب 801 نمبر پر موجود ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری