مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے باوجود شہری سڑکوں پر، فائرنگ سے 2 کشمیری شہید


مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے باوجود شہری سڑکوں پر، فائرنگ سے 2 کشمیری شہید

کشمیری ذرائع کا کہناہے کہ سخت کرفیو کے باوجود شہری سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور بھارتی اہلکاروں کےساتھ جھڑپیں ہورہی ہیں۔

   تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے 2 کشمیریوں کو شہید کردیاجس پر وادی میں مظاہرے پھوٹ پڑے اور لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیرمیں کرفیوکا 17 واں روز ہے جہاں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے، بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

ضلع بارہ مولا میں قابض بھارتی فوجیوں نے فائرنگ سے ایک کشمیری شہیدکردیا،مومن گوجری کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا،شہادتوں پر علاقے میں مظاہرے پھوٹ پڑے،مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے قابض فوج نے طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا اور کشمیریوں پر پیلٹ گنز سے گولیاں برسا دیں جس سے 8 نوجوان زخمی ہو گئے ۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری