احتساب عدالت نے مریم نواز اور یوسف عباس کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا


احتساب عدالت نے مریم نواز اور یوسف عباس کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا

لاہور کی احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز اور یوسف عباس کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج نعیم ارشد نے ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزمان کو چار ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

نیب حکام کی طرف سے مریم نواز اور یوسف عباس کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔

سماعت کے بعد نیب حکام عدالت سے مریم نواز اور یوسف عباس کو لے کر روانہ ہوگئے۔

کیس کی تحقیقات کے دوران مریم نواز کے شیئر ہولڈر ہونے کے انکشاف پر پہلی مرتبہ انہیں 31 جولائی کو طلب کیا گیا تھا۔

مریم نواز 45 منٹ کی پوچھ گچھ کے دوران شئیرز کی خریداری سے متعلق ریکارڈ فراہم کر سکیں اور نہ ہی جوابات سے تحقیقاتی ٹیم کو مطمئن کر پائیں جس کے باعث ن لیگی رہنما کو دوبارہ آٹھ اگست کی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری