یمنی فوج نے امریکی ڈرون طیارے کو سرنگوں کردیا


یمنی فوج نے امریکی ڈرون طیارے کو سرنگوں کردیا

یمنی سرکاری فوج نے ایک امریکی ڈرون طیارے کو مارگرانے کا دعویٰ کیا ہے

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک امریکی ڈرون طیارے کو سرحدی خلاف ورزی مار گرایا ہے۔

 یحیی السریع کا کہنا ہے کہ آج علی الصبح امریکا کا جدید ترین ڈرون ایم کیو 9 کو جو سعودی اتحاد سے متعلق تھا ذمار میں مار گرایا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی ڈرون طیارے کو مقامی سطح پر تیار شدہ میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ یمنی سرکاری فوج اور الحوثی قبائل اب تک سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے دسیوں ڈرون طیاروں کو تباہ کرچکے ہیں۔

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری