عراق؛ تیل کمپنی پر داعشی دہشت گردوں کا حملہ پسپا


عراق؛ تیل کمپنی پر داعشی دہشت گردوں کا حملہ پسپا

عراقی فورسز نے صوبہ صلاح الدین کے علاقے ''علاس'' میں تیل کمپنی پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے علاس میں تیل فیلڈ پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے متعدد تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپوں میں 5عراقی فوجی بھی مارے گئے ہیں۔

تکفیری دہشت گردوں نے صوبہ صلاح الدین میں واقع تیل فیلڈ پر حملہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دو اہم چک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

عراقی فورسزنےتیل کمپنی تک پہنچے پہلے ہی تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جس کے نتیجے متعدد دہشت گرد ہلاک یا زخمی ہوئے اور کمپنی محفوظ رہی۔

دوسری طرف صوبہ کرکوک کے علاقے «رابرین الثانیه» میں بم دھماکہ کیا گیا ہے جس میں دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ عراق میں تکفیری دہشت گردوں کو امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری