شامی فوج الحسکہ کے نواحی علاقے «المحل» میں داخل، دہشت گردوں کے ساتھ شدید جھڑپیں جاری


شامی فوج الحسکہ کے نواحی علاقے «المحل» میں داخل، دہشت گردوں کے ساتھ شدید جھڑپیں جاری

ذرائع کا کہنا ہے کہ شامی فوج الحسکہ کے نواحی علاقے المحل میں داخل ہوگئی ہے حکومت مخالف شدت پسندوں کے ساتھ شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شامی فوج کے کئی تازہ دم دستے شمال مغربی الحسکہ کے علاقے تل تپہ پہنچ گئے ہیں جہاں حکومت مخالف شدت پسندوں سے جھڑپیں جاری ہیں۔

سانا نیوز نے خبر دی ہے کہ شامی فوج الحسکہ کے مضافاتی علاقوں میں ترک فوج اور حکومت مخالف شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے۔

شامی فوج نے دہشت گردوں کے خفیہ اسلحہ کے مراکز پر قبضہ کرکے بھاری مقدارمیں گولہ بارود اور بم تحویل میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ شامی فوج کی پیشقدمی جاری ہے گزشتہ روز بھی متعدد دیہاتوں کا کنٹرول سنبھال کرکے دہشت گردوں کو بے دخل کردیا تھا۔

خیال رہے کہ شام نے ترکی کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے شمالی حصے میں اپنی فوجی دستے روانہ کردیے ہیں۔ ترک حمایت یافتہ فورسز نے بین الاقوامی سطح پر انقرہ کی جانب سے آپریشن پر تنقید کے باجود گزشتہ روز سرحد پر اہم پیش قدمی کرتے ہوئے لڑائی جاری رکھی۔

شام کے شمالی حصے میں حالیہ حملوں میں جنگجوؤں اور شہریوں سمیت درجنوں افراد ہلاک اور لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری